1952 ء
آئی سی آئی پاکستان ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کی حیثیت سے وجود میں آئی ۔لیکن آئی سی آئی پبلک لمیٹڈ کمپنی بننے سے پہلے ہی عالمی منظر نامے پرایک فعال کمپنی کی حیثیت سے موجود تھی ، بلکہ یہ کمپنی پاکستان کے قیام سے پہلے بھی موجود تھی۔
1965ء
آئی سی آئی برطانیہ نے لاہور کی پینٹ کمپنی کے 50فیصد اثاثے خرید لیے ۔
1973ء
لاہور میں پینٹ کے کاروبار کو پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر کے پینٹیکس لمیٹڈ کا نام دے دیا گیا ۔
2007ء
آئی سی آئی پاکستان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کی فہرست میں مسلسل شامل ہونے کے 50سال مکمل کیے۔
2008ء
آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ با ضابطہ طور پر ایکزونوبل گروپ کا حصہ بن گئی ، جس سے ہم دنیا میں کوٹنگز اور کیمیکلزکی کمپنیوں میں سب سے بڑی کمپنی کے طور پر پہچانے جانے لگے۔
2011ء
آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپمی واحد ہولڈنگ کمپنی ایکزونوبل این وی کی تجویز منظور کی جس کے تحت آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کی ازسر نو ڈھانچہ سازی کر کے اور پینٹ کے کاروبار کو ڈی مرجر کے ذریعے قانونی طار پر ایک علیحدہ کمپنی بنایا گیا ۔
2012ء
یکم جون 2012ء سے ایکزونوبل پاکستان لمیٹڈ نے ایک علیحدہ کمپنی کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا۔

TOP